علامہ رجب علی نعیمی عالم با عمل اور خطیب اہلسنت تھے ۔ مفتی وسیم ضیائی

جمعہ 27 فروری 2015 23:09

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) برکاتی فاؤنڈیشن کے مرکزی ناظم اعلیٰ رونق اہلسنت ، مفتی وسیم ضیائی ، مولانا عارف برکاتی ، مرکزی رابطہ سیکریٹری قاری انور ہجویری ، ضلعی ناظم مولانا اظہر قادری ، مولانا اقبال قادری، مولانا عبدالعلیم قادری، مفتی نثار نقشبندی ، عبداللہ کامل، مرشد عالم نقشبندی ، فخرعالم نورانی نے ممتاز عالم دین، شعلہ بیاں مقررین علامہ رجب علی نعیمی  کے انتقال پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم کی تمام زندگی اہلسنت کی ترقی و ترویج میں گزری۔

آپ سچے پکے عاشق رسول ﷺ تھے۔ زندگی میں کبھی مال و متاع کے متلاشی نہ رہے زندگی صبر و شکر اور میانہ روی سے گزاری آپ شعلہ بیاں مقرر تھے آپ کا پر مغز خطاب سننے کے لئے عوا م اہلسنت دور دراز سے آپ کے پروگرامات میں جوک در جوک آتے تھے ۔

(جاری ہے)

علامہ رجب علی نعیمی مرحوم نے نا مساعد حالات میں بھی حق کا پرچار کیا اور نظام مصطفی کے نفاذ کا عزم لے کر قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا اور رسول اللہ ﷺ کے وابستگی کا بھرپور اظہار کیا۔

برکاتی فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری مولانا عارف برکاتی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آپ کی اہلسنت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہے آپ کی گرانقدار خدمات آپ کے چاہنے والوں کو کیلئے مشعل راہ ہے ۔ آپ زندگی کے مختلف شعبہ جات میں ہر دل عزیز شخصیت رکھتے تھے آپ کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا ۔ آپ کی مسلک اہلسنت کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا رہنماؤں نے مرحوم کی مغفرت و بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔