لاڑکانہ میں بھٹو برادری کی جانب سے سلیمان خاتون کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

جمعہ 27 فروری 2015 23:03

لاڑکانہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) لاڑکانہ میں بھٹو برادری کی جانب سے سلیمان خاتون کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، اس موقعہ پر غلام رسول بھٹو، اقبال خاتون اور دیگر نے بتایا کہ 13جنوری 2012پر سلیمان خاتون جو کہ شہر کے ریلوے کالونی کا رہائشی تھا اسے اغوا کرکے بیدردی سے قتل کیاگیا جس کے جسم پر تشدد کے نشان تھے اور ان کے کان سے سونے کی بالیاں بھی نکال کر ملزمان لے گئے ہیں، مظاہرین نے حکومت پاکستان اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ سلیمان خاتون کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دے کر اس کے خون سے انصاف کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :