سندھ میں غیر سندھیوں کی آبادی کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 27 فروری 2015 23:03

لاڑکانہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) سندھ میں غیر سندھیوں کی آبادی کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے طارق جتوئی، تحصیل صدر سردار مگسی، واجد سانگی اور دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، اس موقعہ پر رہنماؤں نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے غیرسندھیوں کے باعث پرامن دھرتی دہشتگردوں کے رحم و کرم پر بن چکی ہے، غیر لوگ خودکش حملے کرکے منشیات اور ہتھیار فروخت کر رہے ہیں جس نے سارے سندھ کو بدامنی کی آگ نے اپنے لپیٹ میں لے لیاہے، انہوں نے کہا کہ غیرقانونی طور پر رہائش اختیار کرنے والے افغانیوں، بھاریوں، بنگالیوں اور ایرانیوں کو ملک بدر کرکے سندھ کے امن کو بحال کیاجائے اور روزگار کے سارے وسائل سندھ کے لوگوں کے حوالے کیاجائے بصورت دیگر سندھ میں پرامن احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :