سندھ نیشنل پارٹی کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

جمعہ 27 فروری 2015 23:03

لاڑکانہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) سندھ نیشنل پارٹی کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، اس موقعہ پر رہنماؤں نصراللہ ابڑو، ریاض ملگانی، یثارسندیلو اور دیگر نے بتایا کہ کرپشن کی وجہ سے سارے ادارے تباہ ہوچکے ہیں صحت کا ادارہ جو زندگی کی ضمانت دیتی ہے اس کو ڈاکٹر مافیا کے کرتوتوں نے ختم کردیا ہے لاڑکانہ کے سرکاری اسپتالوں میں عوام کو رلیف نہیں دی جارہی، رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری اسپتالوں میں سہولیات فراہم کرکے مریضوں کو رلیف دیاجائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :