لاڑکانہ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی جانب سے گذشتہ 13ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

جمعہ 27 فروری 2015 23:03

لاڑکانہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) لاڑکانہ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی جانب سے گذشتہ 13ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے عبدالحفیظ چانڈیو، محبوب بھٹو، فیروز کوکر، ممتاز لغاری اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، اس موقعہ پر ملازمین نے کہا کہ گذشتہ 13ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہ دے کر ان کا معاشی قتل کیاجارہا ہے ہم پرامن طریقے سے گذشتہ پانچ روز سے احتجاج کررہے ہیں اس کے باوجود ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں، ملازمین نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو تنخواہیں جاری کی جائیں بصورت دیگر عدالت عالیہ سے رجوع کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :