لاڑکانہ کے رہائشی شاہ محمد جونیجو کی جانب سے زمین پر کیے گئے قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا

جمعہ 27 فروری 2015 23:03

لاڑکانہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء)لاڑکانہ کے رہائشی شاہ محمد جونیجو کی جانب سے زمین پر کیے گئے قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، اس موقعہ پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں دامراہ میں موروثی پلاٹ پر گاؤں کے وڈیروں نے زبردستی قبضہ کرکے پلاٹ پیسوں کے عیوض ٹکڑے ٹکڑے کرکے بیچ دیا ہے جس پلاٹ کی ٹوٹل ایراضی 2جریب میرے اور میرے بھائیوں کی ملکیت ہے ہمارے یادداشت کے مطابق یہ ہمارے پردادا کے وقت سے اس وقت تک ہماری ملکیت ہے لیکن زبردستی جبر کے زور پر رٹائرڈ ایس پی ذوالفقار جونیجو نے اپنے خالہ زادوں کو استعمال کرکے پلاٹ معمولی رقم پر بیچ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب میں نے SDMاور مختیارکار گاؤں آباد ڈپٹی کمشنر کے حکم پر دامراہ جاکر پلاٹ کی انکوائری کرائی تو اس میں ثابت ہوا کہ یہ پلاٹ میرے بھائیوں اور میری ملکیت ہے لیکن اس کے باوجود رٹائرڈ ایس پی ذوالفقار جونیجو اپنے لوگوں کو ایس ڈی ایم کے سامنے بھیج کر دھمکیاں دے رہا ہے، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ زمین پر غیرقانونی طور پر کیے گئے قبضے کو ختم کرکے بااثر وڈیرے کے خلاف کاروائی کی جائے۔