امعاشرے میں تمام خواتین سے ہونے والی ناانصافیوں کی شکایت پرفوری ازالہ کیا جائے گا، امبرین انصاری

جمعہ 27 فروری 2015 23:03

ہالا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء)مٹیاری ڈی سی دفتر میں خواتین کے حقوق دلانے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی محتسب برائے خواتین کے حقوق جسٹس(ر) سید پیر علی شاہ اورصوبائی سیکریٹری محتسب امبرین انصار ی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے اب کوئی وڈیرہ جاگیردار خواتین کو اپنی قید میں نہیں رکھتا اور نہ ہی بلا جواز حراساں کرے اس لیئے حکومت کی جانب خواتین سے ناانصافی کے خاتمے اور حقوق دلانے کے لیئے خصوصی صوبائی محتسب قائم کیا گیا ہے جس کے تحت معاشرے میں تمام خواتین سے ہونے والی ناانصافیوں کی شکایت پرفوری ازالہ کیا جائے گا اس سلسلے میں سندہ بھر14 کمپلین سینٹر قائم کئے گئے ہیں مزید کہا کے چھوٹی عمر میں لڑکی کی شادی کرانے کے سلسلے میں اسیمبلی سے بل کچھ عرصہ قبل ہی پاس ہوا ہے انشاء اللہ اس پر بھی جلد عملدرآمد کیا جائے گامزید کہا کے جہیز کی لعنت سے نجات دلانے کے لیئے بھی قانون پاس کیا جائے گاانہوں نے کہا کے علاوٴالدین کا چراغ نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وسائل کو بروئے کار لاکر خواتین کو حقوق دلائے جائیں گے انہوں نے کہا کے حکومت ترجیعی بنیاد پر خواتین کے مسائل کو حل کرنے میں یقین رکھتی ہے جس کے لیئے خصوصی صوبائی محتسب تشکیل دیا ہے جس میں ڈھیروں خواتین کی شکایات آرہی ہیں جس کو کافی شکایات کو حل کیا جارہا ہے ،سیمینار میں جب میل افسراں نے چند خواتین کی جانب بلیک میلنگ میل کرنے کا سوال کیا تو صوبائی محتسب نے موبائیل ایس ایم ایس کے ذریعے فی میل کو میل افسر کی چھیڑنے کا واقعہ سنایا تو سیمینار میں ہنسی مذاق شروع ہوگئی ،ایڈووکیٹ پیرل مجیدانو نے شکایت کرتے ہوئے کہا کے پولیس سب سے زیادہ لوگوں کوحراساں کرتی ہے جس پر مردوخواتین بے بس ہیں ان کے لیئے خاص انتظام کیا جائے،ڈاکٹر روشن آرا نے شکایت کرتے ہوئے کہا کے سال 2012میں علاقے کی بااثر شخصیات نے مجھے بلاجواز حراساں کیا جس کا مقدمہ درج کیا تین سال گذرنے کے باوجود میرے ساتھ تاحال کوئی انصاف نہ ہوسکا ہے،ڈی سی مٹیاری فیاض عباسی اور مختلف محکموں کے افسراں،وکلاء کے علاوہ سینیئر صحافی افتخار میمن دیگروں موجود تھے