محکمہ پولیس کی غفلت سے ضلع کے تھانوں میں پی ٹی سی ایل فون ناکارہ لاکھوں عوام ایمرجنسی میں پولیس مدد سے محروم

جمعہ 27 فروری 2015 23:00

ہالا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء ) محکمہ پولیس کی غفلت سے ضلع کے تھانوں میں پی ٹی سی ایل فون ناکارہ لاکھوں عوام ایمرجنسی میں پولیس مدد سے محروم ،حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کی غفلت سے نیوسعیدآباد، ہالا، مٹیاری اور گردونواح کے تھانوں میں طویل عرصے سے پی ٹی سی ایل کے ٹیلیفوں سروس ناکارہ ہوگئے ہیں جس کے باعث ایمرجنسی میں ضلع کے لاکھوں افراد پولیس مدد اور معلومات حاصل کرنے سے محروم ہوگئے ہیں ،کئی بار شکایات کے باوجود ضلع مٹیاری کے اکثر تھانوں میں ناکارہ ٹیلیفوں سروس کو ٹھیک نہیں کرایا جاتا جس سے پولیس حکام کی جانب عوام کو انصاف کی دہلیز پر فراہمی کے دعوے ناکام ہوکر رہ گئے ہیں،جبکے نیوسعیدآباد سمیت مختلف علاقوں میں نجی موبائیل سروس کے نیٹ ورک بھی ناکارہ بن چکے ہیں جس سے عوامی رابطہ کا فقداں ہے ضلع بھر کی سیاسی سماجی تنظیموں نے صوبائی وزیر ،سیکریٹری داخلہ ،آئی جی سندہ ،ڈی آئی جی حیدرآباددیگر حکام سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :