دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہوکر جدوجہد کرنی ہوگی۔جماعت اسلامی رہنما عبدالحفیظ بجارانی

جمعہ 27 فروری 2015 23:00

شکارپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی عبدالحفیظ بجارانی نے مدرسہ فرقانیہ ہال میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحدہوکر جدوجہد کرنی ہوگی مگر دہشتگردی کو بنیاد بنا کر مدارس کے خلاف کریک ڈاؤن قابل مذمت عمل ہے جبکہ ملک میں امن امان بحال کرانا حکومت کا فرض ہے جس میں حکومت بلکل ناکام ثابت ہوچکی ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں کاکام صرف حکومتی ادارون کی سیکیورٹی بن چکا ہے جبکہ عوام کی سیکیورٹی ان کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے جس کی وجہ سے روز بروز دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے مزید کہاکہ حکومتی ادارے اپنی کمزوری و کوتاہی کو محسوس کریں اور انہیں دورکرنے کی کوشش کریں اور اپنی ناکامیون کا الزام مدارس کو نہ دیں اس موقعے پر شکارپور کے رہنما عبدالسمع بھٹی، وسیم احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :