سجاول میں قوم پرست تنظیم جئے سندہ قومی محاذ کی جانب سے کارکنوں پر مقدمات درج کرنے کے خلاف احتجاج کیاگیا

جمعہ 27 فروری 2015 23:00

سجاول(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) سجاول میں قوم پرست تنظیم جئے سندہ قومی محاذ کی جانب سے کارکنوں پر مقدمات درج کرنے کے خلاف احتجاج کیاگیا، جسقم ضلع سجاول کے رہنما منظور میمن ، ممتاز لغاری ، ممتاز ساند، ایوب کھوسو اور دیگرکی قیادت میں احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے منظور میمن نے کہاجسقم کے کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں، جامشورو، ٹنڈومحمدخان اور بدین اضلاع میں کارکنوں کے خلاف مقدمات قائم کرکے قومپرستوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طور پر تمام مقدمات ختم کئے جائیں۔بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :