شرارت یا شرپسندی؟ اسلام آباد میں داعش کی حمایت میں وال چاکنگ

جمعہ 27 فروری 2015 22:58

شرارت یا شرپسندی؟ اسلام آباد میں داعش کی حمایت میں وال چاکنگ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری۔2015ء) اسلام آباد میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کی حمایت میں وال چاکنگ کر دی گئی۔شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کی حمایت میں وال چاکنگ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ اور آئی نائن میں کی گئی۔

(جاری ہے)

دونوں سیکٹروں میں دیواروں پر داعش کی حمایت اور ابوبکر البغدادی کی حمایت میں بھی نعرے لکھے گئے۔ صورتحال نوٹس میں آنے پر اعلیٰ حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔ وال چاکنگ مٹانے کے لئے سی ڈی اے کے عملہ کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا۔ سی ڈی اے عملہ نے دونوں سیکٹروں میں وال چاکنگ کو ختم کیا۔ اعلیٰ حکام کی طرف سے متعلقہ تھانے کی سرزنش کرتے ہوئے پٹرولنگ سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :