و زیراعلیٰ بلوچستان سے نیشنل پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے ممبر صالح بلوچ کی ملاقات

جمعہ 27 فروری 2015 22:54

پنجگور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء ) و زیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ سے جمعرات کونیشنل پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے ممبر و چیئرمین میونسپل کمیٹی تسپ پنجگور کے چیئرمین پھلین بلوچ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح بلوچ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پنجگور میں جاری ترقیاتی منصوبوں ، امن وا مان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اختیارات نچلی سطح پر منتقلی کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کو بھی پورا کردیا ہے جس کے بعد بلدیاتی اداروں کو فنڈز جاری کئے گئے ہیں تاکہ منتخب کونسلران یونین کونسل کی سطح پر عوام کے مسائل حل کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلدیاتی اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ عوام نے نومنتخب کونسلروں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترسکیں۔انہوں نے کہا کہ اب یہ منتخب چیئرمین ووائس چیئرمین ،کونسلران کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کریں

متعلقہ عنوان :