سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈ یا بیلیٹ پیپروں پر ووٹروں کے ناموں کے اندراج کے عمل کی حمایت کرتے ہیں، ایچ ڈی پی

جمعہ 27 فروری 2015 22:54

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈ یا بیلیٹ پیپروں پر ووٹروں کے ناموں کے اندراج کے عمل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ایسے ووٹروں کی شناخت کے عمل میں مدد ملے گی جو ووٹوں کی تقدس کو پائمال کرتے ہوئے ہارس ٹریڈنگ کے عمل کا حصہ بنتے ہیں۔پارٹی کے مرکزی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ادوار میں ملک کے بعض دیگر اسمبلیوں کی طرح بلوچستان اسمبلی کے بعض اراکین نے بھی ووٹوں کے تقدس کو پائمال کرتے ہوئے سینیٹ کے انتخابات کے دوران عوام کے اعتماد کو دھوکا اور پارلیمانی روایات کے تقدس کو پائمال کیا تھا۔

اب بھی عوام کو شک ہے کہ بعض اراکین کی نیت صاف نہیں اور انہوں نے مہینوں قبل اپنے ووٹوں کا سودا کرکے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹوں کی خرید و فروخت کی وجہ سے صوبہ کے وقار کو شدید دھچکا لگ چکاہے۔صوبائی اسمبلی کے عزت اور اراکین کے عزت پر دھبہ کی وجہ سے پوری دنیا میں بلوچستان کے نمائندوں کے کردار زیر سوال آچکی ہے۔

جس پر قابو پانے کیلئے کوئی بھی مثبت قدم قابل تعریف ہوگی البتہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ اراکین اسمبلی کے صادق و امین ہونے کی حیثیت مشکوک حیثیت اختیار کر چکی ہے جسکے باعث انہیں قابو میں رکھنے اور اسمبلیوں کی عزت بچانے کیلئے آئین سازشی کی باتیں ہورہی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی پوزیشن اگر عوام کے سامنے لائی جانے کے امکانات پیدا ہوتے ہیں تو اس اقدام سے عوام کو اپنے نمائندوں کے کردار اور کارکردگی کا بھی بخوبی اندازہ ہوسکتاہے کہ کس طرح انکے نمائندے انکے رائے کے بعد اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے سرگرم عمل ہوتے ہیں۔

لہٰذا ضروری ہے کہ امیدواروں کو ہر لحاظ سے پابند بناکر سینیٹ انتخابات کو صاف و شفاف اور ہر طرح کی تجارت سے پاک بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :