ڈیرہ اللہ یار میں ہندوبرادری کے باباارجیت سنگھ کا 328واں جنم دن جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

جمعہ 27 فروری 2015 22:54

جعفر آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء )ڈیرہ اللہ یار میں ہندوبرادری کے باباارجیت سنگھ کا 328واں جنم دن جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا ملک بھر سے ہندو برادری کے مرد خواتین اور بچوں کی شرکت نوجوانوں میں خوشی کا سماء تفصیلات کے مطابق:ہندو برادری کی جانب سے بابا ارجیت سنگھ کا 328واں جنم دن ڈیرہ اللہ یار میں انتہائی جوش وجذبے اور عقیدت واحترام سے منایا گیا ۔

(جاری ہے)

بابا ارجیت سنگھ کے جنم بھومی کے موقع پر اقلیتی برادری کی جانب سے تین روزہ میلہ منعقد کیا گیا جس میں پنجاب ،سندھ ،اور بلوچستان بھر سے ہندو یاتری کے افراد نے بھر پور شرکت کی جبکہ ڈیرہ اللہ یار کے گردوار مندر میں تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر پرسات بھی تقسیم کی گئی اور پوجا پاٹ بھی کی گئی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بابا ھری سنگھ ،سردار رمیش سنگھ،ڈاکٹر منوج کمار،سمیت پریانی ،سورج کمار پریانی،سنی کمار،راکیش کمار،ینگ بوائزٹائیگر گروپ کے صدر سارنگ کمار چگھ ،سمیت کمار،راول کمار ،ساگر کمار ،سون گوڈو ،جیٹھا نند عرف کے ٹی ،سنیل کمار ،ارجیت کمار مگسی،ودیگر نے کہا ہے کہ بابا ارجیت سنگھ نے ہندو مذہب کی بقا کے لئے جام شہادت پائی اور انہوں نے دنیا بھر کے ہندو برادری کے افراد کو حوصلے اور ہمت سے جینے کا درس دیا ہے بابا ارجیت سنگھ کی شہادت کے بعد اقلیتی برادری نے دنیا بھر میں آزادی سے زندہ رہنے کا حق حاصل کیا اس موقع پر انہوں نے بابا ارجیت سنگھ کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ڈی پی او جعفر آباد سید اشفاق انور کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے