پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام کے درمیان 3جماعتیں اتحاد تشکیل دے دیا گیا

جمعہ 27 فروری 2015 22:52

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء ) سینٹ انتخابات کیلئے بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علماء اسلام کے درمیان اتحاد ہوگیا ہے تین جماعتی اتحاد تشکیل دیاگیا ہے دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں ہم سب نے ملکر بلوچستان پر لگنے والے ہارس ٹریڈنگ کے دھبے کو دھوئیں گے اور پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدرپارلیمانی لیڈر سنےئر صو بائی وزیر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری‘جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ‘بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے نواب ثناء اللہ زہری کی رہائشگاہ پرجمعہ کی رات کو مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ااس موقع پرمسلم لیگ(ن) کے سینٹ کے امیدوار نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری‘عثمان پرکانی‘ جمعیت علماء اسلام کے رکن صو بائی اسمبلی حاجی گل محمد دمڑ‘ جمعیت کے صو بائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ‘حاجی رحمت اللہ کاکڑ‘سید مطیع اللہ آغا سمیت دیگر بھی موجود تھے نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ سینٹ انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا جمعیت علماء اسلام کے ساتھ اتحاد ہو گیا ہے ہماری کوشش ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتیں مل کر ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکیں اور بلوچستان پر لگنے والے ہارس ٹریڈنگ کے دھبے کو ختم کریں جس طرح وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے تمام جماعتوں کے ساتھ ملکر ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے اقدامات کئے ہیں تاکہ اس برائی کو ختم کیا جاسکے انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان سے ہارس ٹریڈنگ کو ختم کریں اس سلسلے میں تین جماعتی اتحاد قائم کیاگیا ہے اور دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کرینگے ۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اور پاکستان مسلم لیگ(ن) میں ایڈ جسٹمنٹ کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے اور اس اتحاد کے سینٹ انتخابات کے علاوہ آنے والے وقت میں سیاست اور انتخابات پر مثبت اور دورس نتائج برآمد ہو نگے ہماری کوشش ہے کہ تمام جماعتیں ملکر ووٹوں کی خرید و فروخت کو روکیں جو لوگ ضمیر فروشی کرتے ہیں وہ اپنے حلقے کے عوام سے ووٹ لیکر منتخب ہو کر ایوان میں آتے ہیں اس لئے ووٹ فروخت کرنے اور خریدنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے اور وزیراعظم بھی کوشش کررہے ہیں کہ قانون سازی ہو اور اس خرید و فروخت کا راستہ روکا جاسکے انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ اس گنونی عمل کی مخالفت کی ہے تمام پارٹیوں کو ملکر اس غلط فعل کو روکنا ہوگا اس طرح کا کاروبار کرنے والے سیاسی جماعتوں اور ممبران کے وقار کو مجروح کرتے ہیں اس لئے قانون سازی کرکے اس کا ہمیشہ کیلئے راستہ بند ہونا چاہئے۔

مولانا عبدالواسع نے کہا کہ دو جماعتوں نے متفقہ طور پر قائم کیا ہے جس کے آنے والے وقت میں موثر اثرات سامنے آئینگے اس لئے ہم سب کو ان اقدامات کو آگے بڑھنا ہو گا مسلم لیگ کے ہمارے ساتھ رابطے تھے اس لئے ریکوزیشن پر اجلاس بلایاگیا ہم سب ملکر مسائل سے نجات دلاسکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ اکیسویں ترمیم پر ہماری جماعت کے کچھ تحفظات تھے حالانکہ اکیسویں ترمیم میں دہشتگردی کے حوالے سے سیاسی اور عسکری قیادت سمیت پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد تھیں لیکن دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے اس میں مذہب کو بھی شامل کردیاگیا ہے جو بدنیتی پر مبنی ہوگا اس لئے ہماری قیادت میں تحفظات کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیاں متحد ہو کر ہارس ٹریڈنگ کو روکے ایک اور سوال کے جواب میں نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلے گے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنے کیلئے اتحاد قائم کیا ہے ہماری کوشش ہو گی کہ ملکر انتخابات میں حصہ لیا جائے ۔