پاکستان نے 12ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ ٹورنامنٹ 2015 جیت کر ساتویں بار چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا،

ایران نے دوسری اور بھارت نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

جمعہ 27 فروری 2015 22:31

پاکستان نے 12ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ ٹورنامنٹ 2015 جیت کر ساتویں بار ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) پاکستان نے 12ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ ٹورنامنٹ 2015 جیت کر ساتویں بار چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا  ایران نے دوسری اور بھارت نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی پاکستان بیس بال فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید اور ڈائیوو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مسٹر لی نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

اس موقع پر پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ ، راولپنڈی ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر شاہ، سی ڈی اے کے ڈائریکٹرجنرل ٹریننگ اکیڈمی ثنااللہ امان، اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر طاہر محمود پاپا کے علاوہ شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی،ٹورنامنٹ کے بہترین ہٹر کا اعزاز پاکستان کے کھلاڑی سمیرنے بہترین پچر کا اعزازعنایت اللہ نے بہترین کیچر کا اعزاز جبکہ بہترین فیلڈر کا اعزاز ایران کے کھلاڑی کامران رانا نے حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں چار ملکوں کی ٹیمیں نے حصہ لیا جن میں میزبان پاکستان کے علاوہ بھارت، عراق اور ایران کی ٹیمیں شامل تھیں۔ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا گیا، ٹورنامنٹ کے آخری روز دو میچ کھیلے گئے، پہلے میچ میں ایران نے عراق کو 4کے مقابلے میں 18رنز سے ہرا دیا،ایران کی طرف سے سید بطنی نے 3،سید حسین ،ماجد،نیما ،جلیل اور یٰسین نے 2،2 رنز، یاسر،رجب جبکہ ماجد محمدی نے رنز کیا،عراق کی طرف سے حمام نے 2اورمصطفےٰ و مائر نے ایک،ایک رنز سکور کیا ۔دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارتی ٹیم کو 5اننگز کے کھیل میں11رنزسے شکست دی،بھارت کی ٹیم کوئی بھی رنز نہ بنا سکی،پاکستان کی طرف سے سمیر،جواد اور برہان نے 2،2جبکہ احسن، زبیر،ارسلان،عدنان اور وقاص نے ایک،ایک رنز کئے۔

متعلقہ عنوان :