Live Updates

عمران خان کے کزن ایم پی اے انعام اللہ نیازی کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 27 فروری 2015 22:29

عمران خان کے کزن ایم پی اے انعام اللہ نیازی کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری۔2015ء) تحریک انصاف کے ایم پی اے انعام اللہ نیازی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے کزن انعام اللہ نیازی نے ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی شہباز شریف نے انعام اللہ نیازی کی ن لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔ وہ حال ہی میں اپنے بھائی نجیب اللہ نیازی کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوجانے والی سیٹ پر الیکشن جیت کر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ انعام اللہ نیازی کے اختلافات عمران خان کے ساتھ اس وقت شدت اختیار کرگئے تھے جب انہیں تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :