(ن) کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی کو سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی

جمعہ 27 فروری 2015 22:29

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی کو سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ،ووٹنگ کیلئے الگ الگ گروپ بنا کر پارٹی امیدواروں سے بھی آگاہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ روزوزیر اعلیٰ شہباز شریف کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ممبران اسمبلی کو 5مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ووٹنگ کے طریق کار اور امیدواروں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔ممبران کو یہ بھی بتایا گیا کہ کس ممبر نے کس امیدوار کو ووٹ ڈالنا ہے ،اس کی پہلی اوردوسری ترجیح کیا ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :