کراچی کے علاقے سخی حسن کے نجی بینک میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا

جمعہ 27 فروری 2015 22:22

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) کراچی کے علاقے سخی حسن کے نجی بینک میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نجی بینک سے دستی بم اور خراب پستول دکھا کر 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

واقعہ کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں بینک ملازم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :