سندھ پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لیے اب ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی۔ایس ایس پی سکھر
جمعہ 27 فروری 2015 22:20
سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال دورجدید کی ضرورت بنتا جارہا ہے اور پاکستان میں میڈیا ہاؤسز جلسے جلوسوں کی کوریج کے لیے اس سے استفادہ کرتے ہیں لیکن اب سندھ میں پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کرے گی۔
(جاری ہے)
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو کا کہنا تھا کہ ان کی حدود میں زیادہ تر کارروائیاں کچے کے علاقے میں کی جاتی ہیں جہاں ڈاکوں نے اپنی محفوظ پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں اور پولیس کی ان مقامات تک رسائی کے وقت فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جس سے فائرنگ کی سمت کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہوتا ہے اور ایسے میں ڈرون ٹیکنالوجی سمت کے تعین میں کافی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ ہدف کی نشاندہی کے لیے ڈرون سب سے بہترین ٹیکنالوجی ہے اس کی مدد سے ڈاکوں کے فرار کو نا صرف ممکن بنایا جاسکتا ہے بلکہ غیر ضروری نقصان سے بھی بچاجاسکتا ہے جب کہ اس دوران ڈرون کیمرے کو فائرنگ سیبھی محفوظ رکھنا ضروری ہوگا۔ ایس ایس پی تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پولیس نے اپنے تحت ڈرونز کی خریداری کی ہے اور ان کے استعمال اور نگرانی کے لیے ایک خصوصی گاڑی بھی تیار کرائی جارہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.