سوئی سدرن گیس کمپنی نے اچانک سی این جی کی بندش میں 24گھنٹے کا اضافہ کردیا

جمعہ 27 فروری 2015 22:09

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) سوئی سدرن گیس کمپنی نے اچانک سی این جی کی بندش میں 24گھنٹے کا اضافہ کردیاہے، اب ہفتے کے ساتھ ساتھ اتوار کو بھی سی این جی نہیں ملے گی۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ بھرمیں سی این جی کی بندش میں اچانک اضافہ کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اب ہفتے کے علاوہ اتوار کو بھی سی این جی بند رکھنے کا حکم صادرکیا ہے۔

(جاری ہے)

اچانک دو روز تک سی این جی نہ ملنے کے اعلان کے بعدکراچی سمیت بیشتر شہروں میں سی این جی اسٹیشنز پرگاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں اور لاکھوں شہریوں کوپریشانی کا سامناکرنا پڑا۔ایس ایس جی سی کے ترجمان کے مطابق مارچ میں قطر سے آنے والی ایل این جی کیلئے گیس کمپنیزکے نیٹ ورک کومربوط کیاجارہاہے جس سے کام کے دوران بارہ کروڑکیوبک فٹ گیس کی کمی ہوگی اس لئے سی این جی کی بندش کے دورانیے میں اضافہ کرنا پڑا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سی این جی کی سپلائی پیرکی صبح آٹھ بجے بحال ہوگی۔

متعلقہ عنوان :