وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،

کریمنل جسٹس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ، عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے مجوزہ منصوبہ وقت کی بنیادی ضرورت ہے‘ وزیر اعلیٰ شہباز شریف

جمعہ 27 فروری 2015 21:58

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کریمنل جسٹس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور مجوزہ منصوبے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں ۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں کریمنل جسٹس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے مجوزہ منصوبہ وقت کی بنیادی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کریمنل جسٹس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے منصوبے کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہر قسم کے وسائل دینے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مجوزہ منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی جلد حتمی سفارشات پیش کرے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انصاف کی فراہمی میں اہم کردا رادا کررہاہے۔

پنجاب میں ایشیا کی جدید ترین سٹیٹ آف دی آرٹ فرانزک سائنس لیب قائم کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے 9ڈویژن میں فرانزک لیب کے سیٹلائیٹ سٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ، ایم پی اے رانا ثناء الله،معاون خصوصی رانا مقبول احمد، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ، شعیب سڈل،جمیل یوسف اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :