پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت سے 3گھنٹے 35منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا،

میں پریشان تھا کہیں طالبان اسپیکر سمیت تمام اراکین کو اغواء کر کے تو نہیں لے گئے ‘ ڈاکٹر وسیم اختر

جمعہ 27 فروری 2015 21:56

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعہ کے روز مقررہ وقت دو بجے کی بجائے تین گھنٹے 35منٹ کی تاخیر سے قائمقام اسپیکر سردار شیر علی گورچانی کی صدارت میں شروع ہوا ۔

(جاری ہے)

تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول کے بعد اجلاس کا آغاز ہونے پر ڈاکٹر وسیم اختر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب خیریت تھی ، ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیر سے اجلاس کا شروع ہونا تاریخ بن گیا ہے ۔انہوں نے مسکراہتے ہوئے کہا کہ میں تو پریشان تھا کہیں طالبان اسپیکر سمیت تمام اراکین کو اغواء کر کے تو نہیں لے گئے ۔