لاہور چیمبر کی ایجوکیشن کمیٹی کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکا دورہ

جمعہ 27 فروری 2015 21:46

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایجوکیشن کمیٹی نے گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکا دورہ کیااور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان اور دیگر فیکلٹی ممبران سے تفصیلی ملاقات کی۔اس موقع پر انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ پروموشن نے جی سی یو کو فاسفیٹ راک سے ڈبل سُپر فاسفیٹ بنانے پر انوویشن ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان ،انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ پروموشن کے چیف ایگزیکٹو عابد ایچ کے شیروانی اور نجی کیمیکل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ابرار احمد نے تحقیق کے فروغ کے لیئے ایک معاہدے پر بھی دستخط کئے ۔اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ تحقیق کو جرنلز میں دفن نہیں رہنا چاہیئے ،بلکہ یونیورسٹی اور انڈسٹری کے تعاون سے اس کو ملکی ترقی کا سبب بننا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :