حافظ آباد، بیوی کو گلا گھونٹ کر ہلاک کرنے کے الزام میں خاوند کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 27 فروری 2015 21:30

حافظ آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) ونیکے تارڑ پولیس نے سیشن جج کے حکم پر بیوی کو مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر ہلاک کرنے کے الزام میں خاوند کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤ الدین کے رہائشی انار احمد نے سیشن جج کو تحریری درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیاتھا۔ کہ اسکی بیٹی تنظیم اختر کی شادی قریبا ڈیڑہ سال قبل حافظ آباد کے نواحی گاؤں برج الٰہی کے رہائشی اظہر سے ہوئی۔جس نے اسے گلاگھونٹ کر ہلاک کردیا۔ سیشن جج کے حکم پر ونیکے پولیس نے خاوند اطہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :