خیبرپختونخوا حکومت کے سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام دوبئی روڈ شو انتہائی کامیاب رہا،پرویزخٹک،

دوبئی روڈ شو پر صوبائی حکومت نے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا ۔ عالمی بینک کے تعاون سے منعقد کیا گیا ،، سرمایہ کاروں سے کسی چیز کو نہیں چھپایا گیا ، سب کچھ ان کے سامنے رکھا گیا ،،پاک چین تجارتی راہداری کو تبدیل کیا گیا توہماری حکومت اسے تسلیم نہیں کریگی،وزیراعلی خیبرپختونخوا

جمعہ 27 فروری 2015 21:12

خیبرپختونخوا حکومت کے سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام دوبئی روڈ شو انتہائی ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام دوبئی روڈ شو انتہائی کامیاب رہا اور اسے بین الاقوامی بالخصوص عرب اور یورپی ممالک کے سرمایہ کاروں کی طرف سے زبردست پذیرائی ملی ہے وہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے شو کا اہتمام کرنے والے سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین محسن عزیز، صوبائی وزیر معدنیات ضیاء الله آفریدی، وزیر توانائی و تعلیم محمد عاطف خان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے بعض فنی سوالوں کے جوابات بھی دیئے پرویز خٹک نے کہا کہ اس شو میں پن بجلی، زراعت ، سیاحت ،ہاؤسنگ، انفراسٹرکچر ، آئل اینڈ گیس سمیت مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے گہری دلچسپی کا اظہارکیا اوراظہار دلچسپی کے خطوط پر دستخط کئے جس سے صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو گا اور صنعت و دیگر شعبوں کی ترقی کے حوالے سے نئی جہت ملے گی انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ ملک سے باہرایک اہم تجارتی مقام پر اس اہم شو کے انعقاد پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت امن و امان کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس سے سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گااور صنعت ترقی کرے گی انہوں نے کہا کہ اضافی گیس کے استعمال سے بجلی پیدا کر کے صنعت کو ترقی دی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ انہوں نے اس سلسلے میں بات کی ہے انہوں نے کہا کہ دوبئی روڈ شو پر صوبائی حکومت نے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا بلکہ یہ عالمی بینک کے تعاون سے منعقد کیا گیا انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں سے کسی چیز کو نہیں چھپایا گیا اور سب کچھ ان کے سامنے رکھا گیا انہوں نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ مذکورہ انتخابات میں پیسے کا استعمال روکا جا سکے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کرپشن اور کمیشن کے کلچر کا خاتمہ کر کے شفاف حکمرانی کی بنیاد ڈال دی ہے انہوں نے کہا کہ سمندر کی دوری کے ساتھ ساتھ خام مال کیعدم دستیابی کے باعث خیبر پختونخوا کی صنعت کو وہ ترقی نہ مل سکی جو دوسرے صوبوں کو حاصل ہے انہوں نے کہا کہ اگر اضافی گیس ہمیں بجلی پیدا کرنے کے لئے دی گئی تو سات سو میگاواٹ بجلی ہم پیدا کر سکتے ہیں افغانستان کے سفیر کے ساتھ اسلام آباد میں عمران خان کی حالیہ ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں اور جو مہاجرین حکومتی قوانین کے پابند اور باقاعدہ رجسٹرڈ ہوں گے انہیں تنگ نہیں کیا جائے گا جبکہ رضا کارانہ طور پر افغان مہاجرین کو وطن واپسی کے حوالے سے سہولیات دی جائیں گی انہوں نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کا زیادہ اعتماد عمران خان پر ہے جس دن عمران خان وزیر اعظم بنے اس دن سے سرمایہ کار اپنے سرمائے سمیت پاکستان آئینگے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاک چین تجارتی راہداری کو تبدیل کیا گیا توہماری حکومت اسے تسلیم نہیں کریگی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بہت جلد خیبر پختونخوا میں سیاحت ، توانائی اور دیگر شعبوں میں بیرون ملک سے بہت بڑی سرمایہ کاری ہونے والی ہے جسکے لئے سرمایہ کار دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں پرویزخٹک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے اراکین اسمبلی بکاؤ مال نہیں ہیں سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریداری نہیں ہونے دینگے انہوں نے واضح کیا کہ سینیٹ انتہائی قابل احترام ایوان ہے اس میں صوبے کے مسائل بہتر طریقے سے پیش ہوسکیں گے اس لئے تحریک انصاف نے قابلیت دیکھ کر سینیٹ کے ٹکٹ دیئے ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ووٹوں کی خریداری کے لئے کچھ لوگ تاجر بن کر آئے ہیں تاہم وہ کسی بھی صورت میں ایسا ہونے نہیں دینگے انوسٹمنٹ بورڈ کے وائس چیئرمین محسن عزیز نے خیبر پختونخوا کی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بیرون ملک سے سرمایہ کار 1.25ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں اس سرمایہ کاری سے صوبے میں صنعت کا جام پہیہ چل پڑے گا اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے محسن عزیزکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کیلئے موزوں مقامات اور منصوبوں پر دوبئی میں کیا جانے والا روڈ شو انتہائی کامیاب رہا جس میں کانگو ، لندن ، سعودی عرب ، مصر اور دیگر ممالک سے سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی صوبے میں سیاحت کے لئے مختلف ممالک سے 12 عالمی سرمایہ کاروں، معدنیات کے لئے 4 سرمایہ کاروں،کوہاٹ و کرک کے مابین آئل ریفائنری اور اسی طرح دیگر منصوبوں میں بھی سرمایہ کاروں نے لیٹر آف انٹرسٹ پر دستخط کئے ہیں �

(جاری ہے)