سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کر دی جائیگی

جمعہ 27 فروری 2015 21:12

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء)سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کر دی جائیگی ۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق سینٹ کے انتخابات کے امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کر دی جائیگی جبکہ کاغذات نامزدگی بھی آج شام چار بجے تک واپس لی جا سکے گی،امیدوار چار مارچ کو دن بارہ بجے تک مقابلے سے دستبردار ہو سکتے ہیں جبکہ انتخابات پانچ مارچ کو صوبائی اسمبلی میں منعقدہونگے ۔

(جاری ہے)

سینٹ کے صوبے کی بارہ نشستوں کے لئے 35سے زائدامیدوار تاحال میدان میں موجود ہیں جبکہ سینٹ کے انتخابات کے لئے جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی تیز ہو چکا ہے ۔