محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پانچ ڈینٹل سرجنز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

جمعہ 27 فروری 2015 21:11

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء)محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پانچ ڈینٹل سرجنز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق ڈینٹل سرجن ڈاکٹر سعید عظمت علی شاہ کی خدمات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ابیٹ آباد کے حوالے کی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر رخسانہ آفرید ی کو سول ڈسپنسری گلبہار پشاور ، ڈاکٹر افتخار احمد کو حیات آباد کمپلیکس پشاور ، ڈاکٹر محمد اقبال کو سول ہسپتال بری کوٹ اور کلینکل ٹیکنالوجسٹ سید نعمان شاہ کو ایچ ایم سی خیبر کالج آف ڈینسٹری پشاور میں تعینات کر دیا ہے ۔ تبدیل ہونے والے ڈاکٹروں کو فوری طور پر اپنے نئے عہدوں پر چارج سنبھالنے کی ہدایت کی ہے ۔