مجلس وحدت مسلمین کا جمعہ کے روز ہدف بناکرقتل کئے جانے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی

عملی اقدامات میں تاخیر کی وجہ سے بے گناہ شیعہ جوان شہید ہوئے، وفاقی و صوبائی حکومتیں ذمے دار ہیں، حسن ہاشمی، علامہ مبشر، وفاقی وزیر داخلہ کے بعض بیانات دہشت گردوں کو سیف ایگزٹ دینے کے مترادف ہیں، ایم ڈبلیو ایم

جمعہ 27 فروری 2015 21:10

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنماؤں نے جمعہ کے روز کراچی اور پشاور میں شیعہ مسلمانوں کو ہدف بناکر قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان واقعات میں ملوث تکفیری دہشت گردوں کی فوری گرفتاری اور کھلے عام پھانسی کی سزادینے کا مطالبہ کیا ہے۔ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں حسن ہاشمی، علامہ مبشر حسن اور علی حسین نقوی نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

دوسری جانب انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں مسجدو امام بارگاہ حیدر کرار کے ٹرسٹی نفیس حیدر کے بیٹے علی حیدرزیدی اور سلیم کا قتل اس لئے ممکن ہوا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کالعدم جماعتوں کے دفاترتاحال کھلے ہوئے ہیں اوردہشت گرد گروہ کے جھنڈے شہر بھر میں لہرارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور میں قیصر حسین کا قتل اس لئے ممکن ہوا کہ وہاں تحریک انصاف کی حکومت نے سانحہ مسجد امامیہ حیات آباد میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

سندھ میں سانحہ شکار پور میں ملوث دہشتگردوں کے ماسٹر مائنڈ کا پکڑا جانا ریاستی اداروں پولیس ،رینجرز اور سندھ حکومت کی قابل ستائش کار کردگی ہے لیکن ناکامیوں کو کامیابیوں میں تبدیل کرنے کے لئے حکومت کو مزید عملی اقدامات میں تاخیر سے گریز کرنا ہوگا۔سندھ حکومت اور ریاستی ادارے کراچی میں موجود ان دہشتگردی کے اڈوں کے خلاف فوری کاروائی کریں سندھ حکومت تکفیری دہشتگرد کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری آپریشن کرے ،سزا یافتہ کالعدم جماعتوں کے دہشتگردوں کو فوری پھانسی دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :