سندھ ہائیکورٹ: پھانسی کے منتظر دو قیدیوں محمد فیصل اور محمد افضال کی پھانسی روکنے سے متعلق درخواست پر آئی جی جیل خانہ جات کو نوٹس جاری
جمعہ 27 فروری 2015 20:57
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے پھانسی کے منتظر دو قیدیوں محمد فیصل اور محمد افضال کی پھانسی روکنے سے متعلق درخواست پر آئی جی جیل خانہ جات اور سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں فیصل کے اہل خانہ نے درخواست دائر کی کہ مقتول عبدالجبار کے اہل خانہ نے محمد فیصل اور محمد افضال کو معاف کردیا ہے جبکہ ان کو معاوضہ بھی دیا جاچکا ہے لہذا فیصل اور افضال کے خلاف پانچ مارچ کے لیے جاری کیے گئے بلیک وارنٹ کو معطل کیا جائے واضح رہے کہ23فروری کو انسدا دہشت گردی کی عدالت نمبر چار نے شہری عبدالجبار کو دوران ڈکیتی قتل کرنے کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والے دو مجرموں محمد افضال اور فیصل کے بلیک وارنٹ جاری کرتے ہوئے جیل سپریٹنڈنٹ سینٹرل کو ہدایت کی ہے کہ مجرموں کی پھانسی سے قبل ان اہلخانہ سے آخری ملاقات کرائی جائے اور مجرموں کے طبی معائنہ کے بعد مجسٹریٹ اور ڈاکٹر کی موجودگی میں 5مارچ 2015کی صبح پھانسی دی جائے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.