نیسلے لڑکیوں کے اسکولوں کے فنڈ کے لئے PFDC کی مدد کرے گا

جمعہ 27 فروری 2015 20:57

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) نیسلے پاکستان لڑکیوں کے دو اسکولوں کی مالی معاونت کے سلسلے میں پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل (PFDC) کی مدد کرے گا ۔فنڈ جمع کرنے کی تقریب PFDC Swarovski Crystal Couturiers یعنی پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل ، 28 فروری کو منعقد ہوگی۔سوارووسکی کرسٹل کے بنے ہوئے آٹھ ڈیزائنرز کے ملبوسات fashion with live music and dinner کی رات پیش کئے جائیں گے۔

لاہور میں لڑکیوں کے دو اسکول گرلز ہائی اسکول ،بدو کی ثانی اورگرلز ہائی اسکول ، ستارہ کالونی 3,000 سے زائد طالبات کو تعلیم فراہم کرتے ہیں۔نیسلے پاکستان کے کارپوریٹ افیئرز کے سربراہ، وقار احمد نے کہا کہ کمپنی PFDC کے ساتھ اپنی مختصر و طویل المدتی مدد پر خوش ہے ، انہوں نے کہا: ”ہم نے فیسلہ کیا ہے کہ ہم PFDC کے شانہ بشانہ چلیں گے کیونکہ یہ معاشرے کو کچھ واپس کرنے کے ہمارے تصور اور ہماری مشترکہ اقدار سے ہم آہنگ ہے۔

(جاری ہے)

ہم لڑکیوں کے دو اسکولوں کو طویل المدتی ادارہ جاتی مدد فراہم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ ہمیں ان اداروں میں اپنے پروگرام نیسلے ہیلدی کڈز (NHK) کو لے جانے کا موقع بھی ملے گا۔ NHK ایک ایسی سرگرمی ہے جس وضع کئے جانے کا مقصد نصاب کے ذریعے اسکول جانے والے بچوں میں اچھی غذائیت اور جسمانی سرگرمی کی اہمیت کی آگاہی پیدا کرنا ہے۔یہ پروگرام 2010ء میں شروع کیا گیا تھا اور اس کے تحت اب تک 50,000 بچوں کو غذائیت کی اہمیت پر تعلیم دی جا چکی ہے۔

“ پی ایف ڈی سی کے سی ای او سعد علی نے کہا:”نیسلے کے ساتھ اشتراک کی تجدید پر میں بہت خوش ہوں کیونکہ یہ تعلق محض مالی مفاد سے آگے بڑھ گیا ہے۔ نیسلے پی ایف ڈی سی کے اس نظرئیے کے ساتھ ہم آہنگ ہے کہ اپنے اِرد گِرد کے معاشرے کو فائدہ واپس پہنچایا جائے۔ کونسل کے سی ایس آر ( کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے) عہد برائے مُلکی ترقی کے تحتPFDC Swarovski Crystal Couturiers کی تمام آمدنی لڑکیوں کے اسکول کے قیام اور ترقی کے لیے وقف ہو گی۔ ہم آئندہ کئی برسوں تک نیسلے کے ساتھ اس عہد کو پورا کرنے کے لیے پُراُمید ہیں۔