بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کے پی ٹی فلائی اوور اور قیوم آباد کے علاقے میں قائم تجاوزات کو مسمار کردیا
جمعہ 27 فروری 2015 20:55
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے شدید مزاحمت اور فائرنگ کے باوجود تجاوزات ہٹانے کے کام کو جاری رکھتے ہوئے کے پی ٹی فلائی اوور اور قیوم آباد کے علاقے میں قائم تجاوزات کو مسمار کردیا جبکہ فٹ پاتھ سے 100 سے زائد ٹھیلے، لوہے کے کیبن، کاؤنٹرز، ویلڈنگ کا سامان بشمول گیس سلنڈر، ٹائر پنکچر شاپس پرانا فرنیچر، بانس کے لاتعداد چھپرے اور دیگر سامان کو ہٹا کرکے ایم سی محمود آباد اسٹور میں جمع کرادیا ، انسداد تجاوزات کی کارروائی کے دوران عملے کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شرپسند عناصر نے ایک سرکاری گاڑی کو نذر آتش کردیا اورعملے پر فائرنگ اور شدید پتھراؤ بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت انسداد تجاوزات کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی ، تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران 10ٹرک ، ایک شاول، دو لفٹرز اور دیگر مشینری استعمال کی گئی۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.