شباب ملی ضلع شرقی کے ذمہ داران برائے سیشن 2015 کاا علان کردیا گیا

جمعہ 27 فروری 2015 20:47

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء)شباب ملی ضلع شرقی کے ذمہ داران برائے سیشن 2015 کا اعلان کردیاگیا ہے جس کے مطابق صدر ضلع شرقی سعد فاروق۔ جنرل سیکرٹری ذیشان کمبوہ ۔نائب صدر بلال خان ۔سیکرٹری اطلاعات عمیر علی صدیقی ہوں گے جبکہ زون شاہ فیصل کے صدر مبشر احمد۔گڈاب زون کے صدر سعید عالم ۔زون ملیر کے صدر حسام الدین ۔جمشید زون کے صدرعلی شاہ ۔

زون گلشن کے صدر عبدالرحیم ہوں گے۔اس موقع پر قائم مقام صدر شباب ملی کراچی محمد الیاس نے ضلع شرقی کا دورہ بھی کیا اور ضلع شرقی کی سالانہ منصوبہ بندی کے اجلاس سے خطاب بھی کیا ۔قائم مقام صدرشباب ملی کراچی محمدالیاس کا شباب ملی کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں میں نظریہ پاکستان اور قیام پاکستان کے مقصد کا اجاگر کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے اس طاغوتی طاقتیں پوری کوشش کررہی ہیں کہ پاکستان کے نوجو انوں کو بے راہ روی کی جانب مائل کیا جائے اور نوجوانوں کو اسلام سے دور کردیاجائے ہمیں آگے بڑھ کر طاغوت کو روکنا ہے۔

(جاری ہے)

محمد الیاس کا مذید کہنا تھا کہ ضلع شرقی میں نوجوانوں تک دعوت دین پہنچانے اور نوجوانوں کو صحیح اسلامی تشخص سے روشناس کرانے کے لئے ہرممکن اقدام کریں شباب ملی کے ذمہ داران کی حیثیت سے آپ لوگوں پر ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔معاشرے میں بہتری کے لئے شباب ملی کے نوجوانوں کو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اپنے کام کو تیز سے تیز تر کرنا ہوگا۔انہوں نے س امید کا اظہار کیا کہ شباب ملی ضلع شرقی کے ذمہ داران اپنی ذمہ داریوں کی بہ ا حسن و خوبی نبھائیں گے ۔