لیاری میں پولیس گردی کا ایک المناک واقعہ موبائل کی ٹکر سے غریب پرچون والے کی دکان اڑا کر ایک معصوم بچے کو بھی زخمی کر ڈالا
جمعہ 27 فروری 2015 20:44
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) پاسبان کراچی کے جوائنٹ سیکریٹری عارف جلب نے گزشتہ دنوں لیاری ٹاؤن ڈسٹرکٹ ساؤتھ چاکیواڑہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں رونماء ہونے والے پولیس گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مظلوم لیاقت کی چاکیواڑہ میں پرچون کی دکان ہے ۔ جہاں سے وہ راشن وغیرہ بیچ کراپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے ایک لڑائی میں لوگوں کے 15 کو طلب کرنے پر چاکیواڑہ پولیس اسٹیشن کی آنے والی پولیس موبائل نے تیز رفتاری میں اپنی موبائل اس غریب کی دکان میں دے ماری جس کے باعث اس کی دکان میں سامنے موجود راشن آٹے کی تھیلیاں ،دالیں اور تیل وغیرہ ملیا میٹ ہو کر رہ گیا اور اس میں ایک محلے کا معصوم بچہ بھی معمولی زخمی ہوگیا۔
جب پاسبان ذمہ داران اس واقعہ کی شکایت لے کر متعلقہ پولیس اسٹیشن کے SHOکے پاس حاضر ہوئے توSHOنے حسبِ روایت درگذر سے کام لیتے ہوئے اپنے پیٹی بند بھائیوں کی ہی حمایت کی اور اس واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ۔(جاری ہے)
پاسبان کراچی کے جوائنٹ سیکریٹری عارف جلب نے ڈی جی ساؤتھ، ایس ایس پی ساؤتھ، ایڈیشنل آئی جی ، سے پُرزور اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کرکے مظلوم کے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرکے عوام میں پولیس کے وقار کو بلند کرنے کے اسباب پیدا کریں،
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.