پاسبان کے سینئرکارکن محمد مبصر خالد کی پھپوکے سوئم کی تقریب میں پاسبان کی مرکزی کابینہ کی شرکت

جمعہ 27 فروری 2015 20:44

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء)پاسبان سرجانی ٹاؤن کے سابقہ جنرل سیکریٹری اور سینئر کارکن محمد مبصر خالد جن کی پھپو گزشتہ دنوں طویل علالت کے بعد اس دارِ فانی سے کوچ کرگئیں تھی ان کے سوئم میں پاسبان کراچی کی مرکزی کابینہ کے اراکین نے بھر پور شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ان اراکین میں صدر پاسبان کراچی شمیم ناز، نائب صدر و چیئرمین لیگل ایڈ کمیٹی سیّد شاکر علی،نائب صدر زاہد جمیل ،اور جنرل سیکریٹری شاہنواز ملک ایڈووکیٹ (ہائی کورٹ) شامل تھے ۔

اراکین نے مرحومہ کے لواحقین سے مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ پاک سے مرحومہ کی مغفرت و بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی بھی خصوصی دعاء کی ۔ اس موقع پر محمد مبصر خالد ان کے والد محمد خالد و دیگر عزیزواقارب نے پاسبان کراچی کے صدر شمیم ناز و دیگر اراکین کی سوئم میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔