الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست نمائندے عوامی خدمت کے سلسلے میں اپنی کاوشوں کو برؤے کار لارہے ہیں، معین عامر پیر زادہ
جمعہ 27 فروری 2015 20:44
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست نمائندے عوامی خدمت کے سلسلے میں اپنی کاوشوں کو برؤے کار لارہے ہیں اور ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور حق پرست قیادت بلا کسی امتیاز وتفریق لوگوں کے مسائل حل کرنے مصروف عمل ہیں شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے حق پرست قیادت شہریوں کی خدمت کا عزم لیکر آئی ہے اور اس مقصد میں بلا امتیاز ایمانداری و دیانتداری سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار حق پر ست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید کے ہمراہ کورنگی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کام کے معائنہ کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ا نہوں نے موقع پر موجودصفائی ستھرائی کے عمل پر مامور سینٹری ورکر اور سینٹری انسپکٹر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے کیونکہ صاف ستھرے ماحول سے ہی ایک صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہیصفائی ستھرائی کے بعد جراثیم کش ادویات اور چونے کا چھڑکاؤ ضرور کیا جائے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید نے کہا کہ حق پر ست نمائندوں کو قائد تحریک الطاف بھائی کی جانب سے حق پرستی کی جو تربیت ملی ہے اس کو بھر پور طریقے سے استعمال کررہے ہیں تاکہ قائد تحریک الطاف حسین اور حق پرستوں کانام مذید روشن ہوسکے اور عوام حق پرستوں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو برسوں یاد رکھیں حق پرست قیادت عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام الناس کی بلا امتیازخدمت کر رہی ہے اور خلوص دل سے عوام کی خدمت کرتے رہیں گیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.