کراچی ،گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار ،دوست کے ہی باپ کے قتل میں ملوث

جمعہ 27 فروری 2015 20:33

کراچی ،گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار ،دوست کے ہی باپ کے قتل میں ملوث

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) کراچی میں گزشتہ شب گینگ وار کا کارندہ رفتار کر لیا گیا جس نے اپنے دوست کے باپ کو قتل کیا تھا ،کاوٴنٹر ٹیر رازم ڈپاٹمنٹ کراچی میں گینگ وار کارندے کو گرفتار کر لیا گیا ،ملزم نے اپنے دوست کے ساتھ مل اس کے باپ کو قتل کیا اور لاش گھر کے صحن میں دفن کر دی تھی کاوٴنٹر ٹرر ازم ڈپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر ملیر میں چھاپہ مار ا اور گینگ وار کے کارندے کامران کو گرفتار کر لیا کامران نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اس کے باپ اصغر حسین کو قتل کیا ملزم نے بتایا کہ اس نے مقتول کی لاش کو اسکے بیٹے کے گھر میں ہی دفن کر دیا تھا سی ٹی ڈی کی ٹیم نے گھر پر چھاپہ مار کر ملزم کی نشاندہی پر کھدائی کر کے لاش برآمد کر لی ہے،یاد رہے کہ اصغر حسین کو تین سال قبل قتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :