لیاری میں اسلحہ اور سیڑھی بردار ڈکیت گروہ سرگرم،راتوں کو سیڑھی لگاکر گھروں میں کودکر اسلحے کے زورپر صفایاروزکا معمول علاقہ مکین ڈکیت گروہ سے پریشان، پولیس عوام کے مال کے تحفظ میں ناکام

جمعہ 27 فروری 2015 20:30

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) لیاری کے علاقوں لاسی ولیج، موندرہ محلہ، چھاچھی اسٹریٹ، مدینہ اسٹریٹ، انگاریہ بھٹائی محلہ اور اطراف کے محلوں میں سیڑھی اور اسلحہ بردار ڈکیت گروہ سرگرم ہوگیاہے، جو راتوں کو لوگوں کے گھروں میں سیڑھی کے ذریعے کودکر اسلحے کے زورپر مکینوں کو یرغمال بناتاہے اور پورے گھرکا صفایاکرکے فرارہوجاتاہے، ابھی تک درجنوں گھر اس گروہ کی وارادت کے شکارہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

علاقہ مکین اس صورتحال سے پریشان ہیں ،پولیس بھی اس گروہ کو پکڑنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ لیاری کے رہائشیوں نظام الدین، عبدالرشید، عباس علی،حاجی دوست محمد،محمدرئیس، مامااحسان، قادرآغا، حاجی ابراہیم ، خمیسوخان،محمدشکیل، محمدطاہر، ارشد،عبداللہ ،شرف الدین ودیگر نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان علاقوں میں سرگرم اس ڈکیت گروہ کو فوری گرفتارکیاجائے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کا فریضہ انجام دیاجائے۔

متعلقہ عنوان :