پشاورپولیس کی کارروائی، اسلحہ کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،2 ملزمان کو گرفتار،

156 بارہ بور رائفل،19کلانشکوف 200,کارتوس ،6 بوتل شراب اور2گاڑیوں برآمد

جمعہ 27 فروری 2015 20:28

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء ) پشاورپولیس نے اسلحہ کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر2 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 انکے قبضے سے156 بارہ بور رائفل،19کلانشکوف 200,کارتوس ،6 بوتل شراب اور2گاڑیوں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سی سی پی او اعجاز احمد کو باخبر زرائع سے اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت علاقہ غیر کی طرف سے بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب سمگل کی جائیگی اس اطلاع پر ایس ایس پی اپریشنز ڈاکٹر میاں سعید کی نگرانی میں ایس پی رورل شاکر اللہ بنگش کی زیر قیادت ڈی ایس پی چمکنی وسیم احمد خلیل، ایس ایچ او چمکنی ابراہیم خان ،ایڈیشنل ایس ایچ اومختیار خان بمعہ نفری پولیس پر مشتمل ٹیم نے موٹر وے اور نادرن بائی پاس پر ناکہ بندیاں لگا دی گئی کہ اس دوران موٹر کار نمبر LOV.9907 جوکہ بڑی تیزی سے جاتے ہوئے جس کے پیچھے کسٹم سکواڈ اورچمکنی پولیس لگی ہو ئی تھی ملزم نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا جبکہ گاڑی کی تالاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 150 عدد بارہ بور رائفل برآ مد کر لی ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری کاروائی کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل عابد الرحمن کی قیادت میں ایس ایچ او متنی سردار علی بمعہ نفری پولیس نے فرنٹیئر روڈ پر ناکہ بندی کے دوران سوزوکیAPL کو روک کر تالاشی لینے پر گاڑی سے 15 عدد کلاشنکوف نما 12 بور برآمد کر کے دو ملزمان اورنگزیب ولد مراد گل سکنہ درہ اور اعجاز ولد شفیع اللہ سکنہ صوابی کو گرفتار کر لیے۔ جبکہ تیسری کاروائی کے دوران چمکنی پولیس نے سرچ اپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 6 اشتہاری مجرمان سمیت درجنوں جرائم پیشہ مشتبہ اور منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4 عدد کلاشنکوف ، 6 عدد پستول ،200 عدد کارتوس ، ایک کلو گرام چرس ، 6 بوتل شراب برآمد کر لیے۔

متعلقہ عنوان :