امیرجماعت اسلامی سراج الحق سینٹ الیکشن مصروفیات کی وجہ سے 12مار چ کی بجائے 10مارچ کو ہری پورکادورہ کریں گے

جمعہ 27 فروری 2015 20:28

ہری پور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سینٹ الیکشن مصروفیات کی بنا پر 12مار چ کی بجائے 10مارچ کو ہری پور آئیں گے۔ ضلعی امیر غزن اقبال خان ترین نے کہا کہ 10مارچ 2015ء بروز منگل 3بجے دن سراج الحق ایلیمنٹری کالج گراؤ نڈ میں ایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی یکم مارچ سے رابطہ عوام مہم چلائے گی اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے دورہ ہری پور کی دعوت ہر گلی ،ہر کوچہ ،دیہات و گاؤں تک پہنچائے گی۔

(جاری ہے)

سراج الحق پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرنے والے واحد قومی لیڈر ہیں ۔ کیونکہ وہ خو د عوامی مسائل کے بارے آگاہی رکھتے ہیں۔ لوئرمڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے سراج الحق ہی عوام کو مسائل کی گرداب سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلامی پاکستان ہی خوشحالی کی ضمانت بن سکتا ہے اور مدینہ طیبہ کی اسلامی ریاست ہی ہمارا آئیڈیل اور مقصود ِ منزل ہے۔ کارکنا ن جماعت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے دورہ ہر ی پور کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے دن رات ایک کردیں۔

متعلقہ عنوان :