اسٹیٹ بنک آف پاکستان کاچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے ہنر مند خواتین کیلئے قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ

جمعہ 27 فروری 2015 19:40

ڈیرہ اسما عیل خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے ڈیرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے ہنر مند خواتین کے لیئے قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ ، یہ فیصلہ ڈیرہ چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چیف منیجر سٹیٹ بنک آف پاکستان ڈیرہ کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا ، چیف منیجر سٹیٹ بنک ڈیرہ اشتیاق احمد خان سے ملنے والے وفد میں ڈیرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظفر جلیل خان مستی خیل، محمد وسیم خان ایڈوکیٹ، سینئر نائب صدر عطاء الرحمان مروت، محمد یاسین قریشیشامل تھے، اس موقع پر ڈیرہ چیمبر آف کامرس کے صدر ظفر جلیل مستی خیل نے کہا کہ ہنر مند گھریلو خواتین کو آسان شرائط پر قرضہ کی فراہمی چیمبر آف کا مرس اینڈانڈسٹری کی ترجیحات میں شامل ہے ، ڈیرہ اسما عیل خان میں قائم بنک گھریلو خواتین کی معاشی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،اس سے غربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی کیو نکہ بنک معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، چیف منیجر سٹیٹ بنک آف پاکستان ڈیرہ اشتیاق احمد نے کہا کہ ڈیرہ اسما عیل خان کے تما م بنکوں کے پاس قرض دینے کے لیئے کروڑوں روپے موجو د ہیں اور اگر اس رقم کو ہنر مند گھریلیو خواتین کو باعزت روزگار کی فراہمی میں استعمال کیا جائے تو دور رس اثرات حاصل کے جا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بنک اس خطہ سے غربت کے خاتمے کے لیئے اپنا کردار ادا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسما عیل خان میں اے ٹی ایم کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہیا سی طرح بنکوں سے تاجروں کی شکایات کے ازالے کے لیئے بھی ایک خصوصی قائم کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو ہر بنک سے سٹیٹ بنک کی پالیسی کے مطابق سہولیات فراہم ہوں،ڈیرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظفر جلیل خان مستی خیل نے اس موقع پر بتایا کہ ہنر مند گھریلیو خواتین کا ایک اجلاس طلب کیا جا ئے گا جس میں سٹیٹ بنک کے چیف منیجر بھی شرکت کریں گے، اور ضرورت مند خواتین کی ضروریات کا جائزہ لیا جائے گا، ڈیرہ چمبر اس ضمن میں سٹیٹ بنک اور قرضہ کے خواہش مند افراد کے درمیان رابطہ پل کا کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :