بنوں ،منڈان پولیس موبائل وین پر حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

جمعہ 27 فروری 2015 19:38

بنوں (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء ) منڈان پولیس موبائل وین پر حملہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ نمبر 13چھ مختلف دفعات کے تحت ایس ایچ او منڈان کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف درج گذشتہ روز تھانہ منڈان کی حدود میں بنوں میریان روڈ پر فتح خیل منڈان کنگر پُل کے قریب منڈان پولیس موبائل پارٹی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامزد ملزم شکیل الرحمن ساکن میر باز بارکزئی کے خلاف مختلف چھ مقدمات 324/353/427/7ATA/345ESA/15AAکے تحت بم دھماکہ میں زخمی ہونیوالے ایس ایچ او منڈان سعدا للہ خان کی مدعیت میں درج کر دی گئی ہے یاد رہے کہ دھماکہ میں ایس ایچ او منڈان سمیت 7پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ ایک چوری شدہ موٹر سائیکل BU.9446 بھی پولیس نے بر آمد کی ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ نامزد ملزم کے زیر استعمال تھا جسکی چوری ہونے کا مقدمہ تھانہ میں درج ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :