کوہاٹ ، ٹریفک حادثہ میں بچی جاں بحق ، تین طلباء زخمی

جمعہ 27 فروری 2015 19:28

کوہاٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء ) کوہاٹ میں ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات کے دوران ایک بچی جاں بحق اور تین طلباء زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ جنگل خیل کے محلہ شنواری شینواری میں تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے سڑک کنارے کھڑی ایک مقامی بچی اقراء بی بی دختر محمد اسلم موقع پر جاں بحق ہو گئی ۔ پولیس تھانہ جنگل خیل نے متوفیہ کے چچا محمد ناصر کی رپورٹ پر رکشہ ڈرائیور عبدالمالک سکنہ محلہ محمد زمان شنواری کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُنہیں رکشہ سمیت حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ٹریفک حادثہ کے ایک اور واقعہ میں پولی ٹیکنیکل کالج کوہاٹ کے تین طلباء محمد فواد، ارسلان شوکت اور فہد بلال چھٹی کے بعد اپنی موٹر سائیکل نمبر RIQ8721 پر اپنے گھر واقع خوشحال گڑھ جارہے تھے جونہی کوہاٹ پنڈی روڈ پر بلی ٹنگ کے قریب اعظم باغ پہنچے توسٹرک کے بیچ ان کی موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سوزوکی سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر لیاقت میموریل ہسپتال لایا گیا جبکہ سوزوکی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ پولیس تھانہ بلی ٹنگ نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے روپوش سوزوکی ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :