برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں (آج ) مری آبادگرڈسٹیشن کے لیاقت بازار،سٹی گرڈکے سورج گنج بازاراورشیخ ماندہ گرڈکے ویسٹرن بائی پاس فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بند رہے گی

جمعہ 27 فروری 2015 19:21

کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں 28فروری کو مری آبادگرڈسٹیشن کے لیاقت بازار،سٹی گرڈکے سورج گنج بازاراورشیخ ماندہ گرڈکے ویسٹرن بائی پاس فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ سریاب گرڈ کے جان محمدفیڈرسے صبح11بجے سے ایک بجے تک بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں2 مارچ کو شیخ ماندہ گرڈکے پی اے ایف اوراولڈسمنگلی فیڈروں سے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :