صوبائی مشیر جنگلات لائیو سٹاک کا سنجاوی میں گھوڑا ہسپتال کا دورہ ،سٹور میں زاہد المہاد ادویات رکھنے پر سخت اظہار برہمی

جمعہ 27 فروری 2015 19:19

سنجاوی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) صوبائی مشیر جنگلات لائیو سٹاک عبداللہ جان بابت نے سنجاوی میں گھوڑا ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف ادویات اور شعبہ چیک کیا ادویات سٹور میں زاہد المہاد ادویات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اسطرح غفلت پر تمام سٹاپ کو معطل کیا جائے گا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوششوں سے صوبے میں لائیو سٹاک کو جدید تقاضوں کیمطابق استور کیا جائے گا صوبائی حکومت نے لائیو سٹاک کے ترقی اور مال مویشیوں کی افزاش کیلئے فنڈز مختص کیا ہے انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹروں کو ڈیوٹیوں پر پابند کرنے کا بھی وعدہ کیا انہوں نے کہا کہ سنجاوی کے مال داروں کیلئے ادویات فراہم کیا جائے گا انہوں نے میڈیکل سٹوروں پر بغیر لائسنس اور لائیوسٹاک کی ادویات فروخت کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے اور ہسپتال کی چار دیواری کی تعمیر اور ہسپتال کے کواٹروں کو فعال کرینگے صوبائی مشیر جنگلات بیت اللہ بابت نے بازار یونین کونسل میں پشتونخوا میپ کے صوبائی رہنماء سردار حبیب الرحمن دمڑ ، منتخب چیئرمین سنجاوی عبدالوہاب دمڑ ،چیئرمین ریگوڑہ یونین کونسل حنیف خان کی سربراہی میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں پر بھی ذمہ داریاں عائد ہو تی ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ناقص ترقیاتی کاموں کا نشاندہی کریں انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات رواں سال سنجاوی کیلئے ایک لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ بنایاہے اور کہا کہ منتخب نمائدے شجتکاری مہم شروع کریں اور ہر شخص سکولوں ،دفتروں اور گھروں میں پودے لگائے تاکہ ماحول کو آلودگی سے بچایا جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سنجاوی می سپورٹس میلے کیلئے ایک لاکھ روپے کا علان کیا اس موقع پر نو منتخب چیئرمین عبدالوہاب دمڑ اور حنیف خان کو اپنے کرسیوں پر بٹھایا ۔