بلوچستان بار ایسو سی ایشن کا اجلاس ،پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج ون اور بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم سے روگردانی کی مذمت

جمعہ 27 فروری 2015 19:18

کوئٹہ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) بلوچستان بار ایسو سی ایشن کا اجلاس گزشتہ روز بار آفس میں ایسو سی ایشن کے صدر بلا ل انور کا سی ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بلوچستان بارا یسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالقیوم لہڑ ی ایڈووکیٹ، نائب صدر محمد آصف ریکی ایڈووکیٹ ،جوائنٹ سیکرٹری خوشحال خان کاسی ایڈووکیٹ اور لائبریری سیکرٹری عصمت اللہ ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پولیس اہلکاروں کے جانب سے ایڈیشنل سیشن جج ون اور بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم سے روگردانی کی مذمت کی گئی اور عدالتوں پر واضح کیا گیا کہ بیر سٹر عدنان کاسی کو زد وکوب کر نے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر درج کی جا ئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ اہلکاروں کی پشت پناہی ان کے بعض آفیسران کر رہے ہیں ، سی سی پی او سے اپیل ہیں کہ وہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرا یا جا ئے بلوچستان با ر ا یسو سی ایشن نے 2مارچ کو بلوچستان بھر میں عدالتوں کے با ئیکاٹ کا بھی اعلا ن کیا ۔

متعلقہ عنوان :