مچھ کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے 2افراد زخمی ،کوئٹہ میں نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی لگنے سے ایک لڑکازخمی ،ژوب کلی میں پریشر کُکر پھٹنے سے 2 بچے شدید زخمی ، مو ٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو گو لی ما ر دی گئی

جمعہ 27 فروری 2015 19:16

کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) مچھ کے قریب بی بی نانی کے مقام پر تیز رفتار کار الٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے ،کوئٹہ میں نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی لگنے سے ایک لڑکازخمی ہوگیا،ژوب کلی شہابزئی میں پریشر کُکر پھٹنے سے دو بچے شدید زخمی ہوئے، جبکہ ژوب میں ہی مو ٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو گو لی ما ر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز مچھ سے ڈیرہ مراد جمالی جانے والی گاڑی تیزرفتاری کے باعث ڈرائیورسے بے قابوہوکرالٹ گئی جس کے نتیجے میں دوافرادزبیراحمداورغلام نبی شدیدزخمی ہوگئے کتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے خروٹ آبادمیں نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی لگنے سے 14سالہ لڑکامحمدیونس زخمی ہوگیاجسے ہسپتال پہنچادیاگیاژوب کلی شہابزئی میں لعل محمد کے گھر دوران کھانا پکانے پریشر کُکر پھٹنے سے 5اور6سالہ دو بچے شاہ زیب خان اور نواز خان شدید زخمی ہوئے جسے فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیادریں اثناء ژوب میں گذشتہ رات گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے قریب مسلح ڈاکوؤ ں نے گن پوائنٹ پر ایک شخص اسد رفیق سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی، انہوں نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فا ئرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا اورموٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔