پاکستان نے 12 واں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ جیت لیا،

آخری میچ میں روایتی حریف بھارت کو صفر کے مقابلے میں 11 رنز سے شکست دی، ناقابل شکست قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا

جمعہ 27 فروری 2015 19:02

پاکستان نے 12 واں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ جیت لیا،

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) پاکستان نے 12 واں ( ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ) جیت لیا ایونٹ کے آخری میچ میں روایتی حریف بھارت کو ٹھکانے لگایا۔بیس بال ٹورنامنٹ میں میزبان پاکستان سمیت پانچ ٹیموں نے حصہ لیا جس میں بھارت کے علاوہ افغانستان ، عراق اور ایران کی ٹیمیں شریک تھیں۔

(جاری ہے)

لیگ پوائنٹس پر مشتمل بیس بال ٹورنامنٹ کے آخری میچ میں پاکستانی ٹیم کا مقابلہ بھارت سے ہوا۔ قومی بیس بال ٹیم نے شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف کو صفر کے مقابلے میں 11 رنز سے شکست دی۔ ناقابل شکست قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :