انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ2019ء میں حصہ لینے والی ٹیموں کی تعداد ابھی تک مقرر نہیں کی گئی ہے، آئی سی سی،

عالمی گورننگ باڈی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی 14ٹیموں کی تعداد4سال بعد انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں10تک کم کرنے کے منصوبے پر شدید زیر عتاب ہے

جمعہ 27 فروری 2015 19:01

انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ2019ء میں حصہ لینے والی ٹیموں کی تعداد ابھی ..

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ2019ء میں حصہ لینے والی ٹیموں کی تعداد ابھی تک مقرر نہیں کی گئی ہے عالمی گورننگ باڈی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی 14ٹیموں کی تعداد4سال بعد انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں10تک کم کرنے کے منصوبے پر شدید زیر عتاب ہے۔

لیکن آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈررچرڈسن نے جمعہ کو اے ایف پی سے ٹیلی فون پر انٹرویو میں بتایا۔

(جاری ہے)

”میں نے سیکھا ہے کہ کوئی بھی بات کسی کو بھی نہ بتایا جائے،مجھے یقین ہے کہ اگلے ورلڈ کپ کی فارمیٹ پر جاری ورلڈ کپ کے اختتام پذیر ہونے کے بعد بحث کی جائے گی“۔آئرلینڈ نے تیسرے مسلسل ورلڈ کپ میں ٹیسٹ ٹیموں میں سے ایک بڑی ٹیم ویسٹ انڈیز کو2015ء ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں4وکٹوں سے ہرایا جبکہ جمعرات کو ٹورنامنٹ میں پہلی بار کھیلنے والی افغانستان ٹیم کی حیران کن تیز بہتری دیکھنے میں آئی جب اس نے ورلڈ کپ میں اپنی پہلی فتح حاصل کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کو صرف ایک وکٹ سے شکست دی۔

رچرڈسن نے کہا کہ میں کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کی کارکردگی سے بہت زیادہ خوش ہوں،لیکن ابھی بڑے امتحان آنا باقی ہیں

متعلقہ عنوان :