اے بی ڈویلےئرز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 52گیندوں پر ورلڈ کپ کی دوسری تیز ترین سنچری بنا ڈالی،

ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری 2011ء کے ٹورنامنٹ میں بنگلور کے مقام پر آئرلینڈ کے کیون اوبرائن نے انگلینڈ کے خلاف50گیندوں پر بنا رکھی ہے

جمعہ 27 فروری 2015 18:57

اے بی ڈویلےئرز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 52گیندوں پر ورلڈ کپ کی دوسری تیز ..

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈویلےئرز نے جمعہ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پول بی کے میچ میں52گیندوں پر ورلڈ کپ کی دوسری تیز ترین سنچری بنا ڈالی،ڈویلےئرز نے یہ سنگ میل ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کی گیند پر چھکا لگا کر عبور کیا۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری 2011ء کے ٹورنامنٹ میں بنگلور کے مقام پر آئرلینڈ کے کیون اوبرائن نے انگلینڈ کے خلاف50گیندوں پر بنا رکھی ہے۔جمعہ کی اننگز گزشتہ چند ماہ میں ڈویلےئرز کی دوسری مرتبہ بیٹنگ تھی جب انہوں ویسٹ انڈیز کے اٹیک کو پچھاڑ کر رکھ دیا،اس سے قبل 18جنوری کو جوہانسبرگ میں ان کے خلاف انہوں نے صرف 31گیندوں پر ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کی تیز ترین سنچری داغی تھی۔

متعلقہ عنوان :